Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

3ایرانیوں سے پوچھ گچھ

ریاض..... سعودی سیکیورٹی حکام نے 3مشکوک ایرانیوں کے ساتھ تحقیقات شروع کردی۔ سعودی محکمہ خفیہ کے یہاں زیر حراست ایرانیوں کی تعداد 9ہوگئی۔ وزارت داخلہ کے ماتحت ”نافذة تواصل“ ویب سائٹ پر موجود معلومات سے پتہ چلا ہے کہ زیر حراست 9ایرانیوں میں سے 2 سعودی عرب میں باقاعدہ اقامے پر ہیں۔ ان دنوں 6ایرانیوں سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ 3 ایرانی 19جون کو سعودی عرب کے علاقائی سمندر میں ایک حملہ آور کشتی پر سے گرفتار کئے گئے تھے۔ ان پر سعودی عرب کے امن و امان کو متزلز ل کرنے، تخریب کاری اور دھماکوں کی کوشش کے الزامات ہیں۔3کشتیاں سعودی عرب کے علاقائی سمندر میں داخل ہوئی تھیں۔ ان میں سے دو فرار ہوگئی تھیں۔

شیئر: