Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ملکی سالمیت اولین ترجیح ہے،ائیر چیف سہیل امان

اسلام آباد ... پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے۔کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے عید کا دن آپریشنل بیس پر گزارا ۔ پائلٹس، ایئر مینز، ٹیکنیشنز اور سویلینز سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے۔ ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی بجا ئے اسے ختم کریں۔ پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

شیئر: