Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پاکستان میں عیدالفطر سادگی سے منائی گئی

اسلام آباد ...پاکستان بھر میں پیرکو عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں کھلے مقامات، مساجد اور عید گاہوں میں عیدالفظرکے اجتماعات ہوئے۔ سانحہ پارا چنار اور احمد پور شرقیہ نے قوم کو سوگوار کر دیا ۔عید سادگی سے عید منائی گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ صدر ممنون نے شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا ۔ کراچی ،کوئٹہ ،پشاور اور دیگر مقامات پر بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ علماءکرام نے عیدالفطر کے اجتماعات میں عیدالفطر کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ معاشرے کے غریب و مستحق طبقات کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

شیئر: