Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

آرمی چیف نے ایل او سی پر نما ز عید ادا کی

راولپنڈی...پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کوکنٹرول لائن پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا ۔نماز عید کے بعد پاکستان میں امن و استحکام کے لئے دعا کی۔آرمی چیف اگلے مورچوں پر جوانوں سے عید بھی ملے۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے اور ان کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے عیدکا دن آپریشنل بیس پر گذارا ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ ملکی دفاع کی خاطر ہرقربانی دینے کو تیار ہے

شیئر: