Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

قطر کا ایوان شاہی دہشتگرد تنظیموں کا آپریشن روم ، اپوزیشن رہنما

 دوحہ......قطری نظام کی اپوزیشن رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کا ایوان شاہی تمام دہشتگرد تنظیموں کا آپریشن روم بن گیا ہے۔ قطر کے موجودہ وزیر مواصلات جاسم السلیطی کی بہن منیٰ السلیطی نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے تمام حقوق سے محروم کردیئے جانے کے بعد قطر کو خیر باد کہہ چکی ہیں۔ انہیں گرفتار کیا گیا۔ ہر طرح کا تشدد کیا گیا۔ سرٹیفکیٹ سلب کرلئے گئے۔ ایسا محسوس ہوا کہ قطر میرا وطن نہیں۔ زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔ السلیطی نے بتایا کہ قطر کا ایوان شاہی نہ صرف یہ کہ ایران اوراسرائیل کا ہیڈکوارٹر بن گیا ہے بلکہ وہ قطر میں موجود تمام دہشتگردوں اور انکی تنظیموں کا آپریشن روم بنا ہوا ہے۔ امیر قطر تمیم اپنے والد اور والدہ کی پالیسی پر گامزن ہیں اور وہ دونوں القاعدہ تنظیم کے سب سے بڑے سرپرست مانے جاتے ہیں۔ السلیطی نے بتایاکہ قطر ی حکومت اپنے ا غراض و مقاصد کیلئے انسانی تنظیموں کے بجائے دیگر تنظیموں سے کام لے رہی ہے۔ 5ہزار بحرینیوں کو بحرین کی آبادی کا نقشہ تبدیل کرنے کیلئے قطر کی شہریت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمد اور ان کا بیٹا تمیم قطری عوام سے نفرت کرتے ہیں۔ قطر کی حکومت بدعنوان ہے۔ قطری حکومت میں شامل تمام افراد بظاہر عہدیدار ہیں۔ حقیقت میں ایسا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی جو قطر کے وزیر مواصلات ہیں مصر میں الاخوان کی حکومت کے د وران دہشتگرد جماعتوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ وہ کسی بھی عرب اور مسلم ملک کے خلاف اسرائیلی ایجنڈے کا ساتھ دیتے ہیں۔

شیئر: