Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

آئل ٹینکر میں50ہزار لٹر تیل تھا

اسلام آباد... پنجاب حکومت نے سانحہ بہاولپور کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو فراہم کر دی۔ نواز شریف برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ بہاولپور میں حادثے میں زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹا۔ حادثے کے بعد لوگ تیل جمع کرنے کے لئے آ گئے۔ بار بار منع کرنے کے باوجود لوگ پیچھے نہیں ہٹے۔ آئل ٹینکر میں 50ہزار لٹر تیل موجود تھا۔ ٹینکر الٹنے کے ایک گھنٹے بعد آگ سگریٹ جلنے سے لگی ۔ قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔75موٹر سائیکلیں، ایک رکشہ اور3کاریں جل گئیں۔ 

 

شیئر: