Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

پاکستان میں 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار

پشاور... پاکستان میں2 عیدیں منانے کی روایت برقرار رہی۔ اتوار کو پشاور، مردان، صوابی، چار سدہ، بنوں، کوہاٹ، شمالی اور جنوبی وزیرستان اور مہمند ایجنسی میں عیدالفطر منائی گئی۔نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔گذشتہ روز پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ نے غیر سرکاری اجلاس کے بعد چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی 40 سے زائد شہادتوں کے بعد عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اتوار کو چاند کی رویت سے متعلق فیصلے کا اعلان کرے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہونا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہ کے باعث اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔

 

شیئر: