Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سانحہ بہاولپور،جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا کیلئے امداد

بہاولپور... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اتوار کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال، سی ایم ایچ بہاولپور اور ملتان میں برن یونٹ کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مریضوں کو بہترین طبی سہو لتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ وزیر اعظم نے بھی طبی امداد کی مکمل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ بعد ازاں شہباز شریف نے جائے وقو عہ کا فضائی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ کور کمانڈر ملتان بھی تھے۔

 

شیئر: