Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

عازمین حج کی سلامتی کے لیے شہری دفاع کے تفتیشی دورے

’تفتیشی دوروں کا مقصد عازمین کی رہائش گاہوں میں سلامتی ضوابط کو یقینی بنانا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ میں حفاظتی دورے تیز کر دئیے ہیں۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی دوروں کا مقصد عازمین کی رہائش گاہوں میں سلامتی ضوابط کو یقینی بنانا ہے۔
تفتیشی ٹیمیں حفاظتی منصوبہ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں آگ بجھانے اور خبردار کرنے کے نظام، ہنگامی اخراج کے راستے اور دیگر حفاظتی سہولیات کی جانچ شامل ہے۔
 اس کے علاوہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تنصیبات کی تیاری کا بھی معائنہ کر رہی ہیں۔
شہری دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے مراکز اور فیلڈ یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں اور تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھانے کے لیے مستعد ہیں۔
 

شیئر: