Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

سعودی وزیر خارجہ جی سی سی، آسیان سمٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے

اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کر رہے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جی سی سی اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم ( آسیان) کے دوسرے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے،مملکت کے وفد کی سربراہی کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق وہ ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کر رہے ہیں۔ جی سی سی ،آسیان، چین سمٹ اور متعلقہ فورمز میں بھی شرکت کریں گے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں وسیع تر ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا، باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون اور ہم آہنگی  کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔
واضح رہے آسیان میں انڈونیشیا، ویتنام، لاوس، برونائی، تھائی لینڈ، میانمار، فلپائن، کمبوڈیا، سنگاپور ار ملائیشیا شامل ہیں۔

 

شیئر: