تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیرِ خزانہ
تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیرِ خزانہ
پیر 26 مئی 2025 12:10
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ان کی تنخواہ ٹرانسفر ہوتے ہی ٹیکس کٹ جاتے ہیں۔
پیر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تیزی سے بہتری کی گئی ہے جس پر دنیا حیران بھی ہے اور اس کا اعتراف بھی کر رہی ہے۔
آنے والے بجٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس کی تیاری اور اصلاحات پر کام جاری ہے۔ ’بجٹ صرف آمدن، وصولیوں اور اخراجات کا مجموعہ نہیں ہوتا بلکہ اس سے معیشت کی سمت کا بھی تعین ہوتا ہے۔‘