Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غزہ کی صورتحال، اسلامی عرب وزارتی کمیٹی، میڈرڈ گروپ اور یورپی ملکوں کا اجلاس

غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال کے ساتھ جنگ روکنے پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
غزہ کی صورتحال پر اسلامی عرب وزارتی کمیٹی کا توسیعی اجلاس اتوار کو میڈرڈ میں ہوا ہے۔
میڈرڈ گروپ اور متعدد یورپی ملکوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے کی۔
 فلسطینی وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی، اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی، مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی،عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ابو الغیط اور اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ اور ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ نوح یلماز نے شرکت کی۔
اجلاس میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال کے ساتھ جنگ روکنے اور غزہ میں انسانی مصائب کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی جو سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں آئندہ ماہ جون میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہو رہی ہے۔
وزارتی کمیٹی نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد کےلیے کانفرنس کی کامیابی یقینی بنانے کے حوالے سے تعاون کی اہمیت پر اجاگر کی۔

بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

بین الاقوامی قرار دادوں کی بنیاد پر دوریاستی حل کی اہمیت پر زور دیا جس کے تحت چار جون 1967 کی سرحد کے ساتھ فلسطینی عوام کے آزاد ریاست کے حق کو یقینی بنانا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم پو۔
اجلاس نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کےلیے قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، تمام کراسنگ فوری اور غیر مشروط طور پر کھولنے اور غزہ کی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق سپین نے غزہ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے میڈرڈ میں یورپی،عرب ممالک کے اجلاس کی میزبانی کی ہے۔
ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا’ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں جنگ روکنے کے لیے اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کرنا چاہئے۔‘

شیئر: