Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ کے ہسپتال میں ڈائیلاسز کے بہترین انتظامات: مراکشی عازم حج

عازمین کی دیکھ بھال کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں (فوٹو: سبق)
مراکشی عازم حج کا کہنا ہے ’مملکت میں اللہ کے مہمانوں کی بہترین طریقے سے پذیرائی کی جاتی ہے۔ کسی قسم کی کمی یا پریشانی کا سامنا نہیں ہوا۔ تمام امور بہترین طریقے سے انجام پائے۔
سبق نیوز کے مطابق مراکشی عازم حج کا کہنا تھا’ وہ عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں باقاعدگی سے ڈائیلاسز کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
مراکشی عازم حج نے بتایا’مدینہ منورہ میں آنے کے بعد یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ ادارہ صحت کی جانب سے عازمین کی دیکھ بھال کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔‘
 ہستپال میں تمام مریضوں کےلیے مفت طبی سہولت کے انتظامات ہیں جنہیں دیکھ کر دل سے دعائیہ کلمات از خود نکلتے ہیں۔
واضح رہے مدینہ منورہ کے کنگ فہد ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سےعازمین حج کے لیے صحت انتظامات کے تحت گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کےلیے خصوصی طور پر ڈائیلاسز سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ضرورت مند عازمین کو کسی تاخیر کے بغیر سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

شیئر: