سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ، ’معاہدوں کو عملی شکل دینے کی کوشش‘Node ID: 851686
جمعے کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے بردارانہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ خطّے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔