Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی قیادت کی جانب سے  یمن کو یوم وحدت پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے یمن کے صدارت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمہوریہ یمن کو یوم وحدت پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے یمن کے صدارت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے یمن کے صدارت کونسل کے صدر کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں ان کے لیے صحت و عافیت اور یمن کے لیے ترقی و کامرانی اور امن و امان و استحکام کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: