Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

مدینہ منورہ سے حج یا عمرے کے لیے جانے والوں کی میقات ’ذی الحلیفہ‘

حج سیزن کے دوران خصوصی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ حج یا عمرے کے لیے جانے والوں کی میقات ’ذی الحلیفہ‘ کی وادی ہے جہاں عازمین کی سہولت کےلیے تمام ضروری خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ  جانے والے عازمین اورعمرہ زائرین وادی ذی الحلیفہ سے احرام باندھ کر اس کی پابندیوں کے پابند ہوتے ہیں۔
ذی الحلیفہ کی میقیات پر حکومت کی جانب سے جملہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ یہاں مسجد کے ساتھ بنے طہارت خانوں میں خصوصی طورپر غسل خانوں کے انتظامات بھی موجود ہیں تاکہ وہ عازمین جنہوں نے اپنی رہائش سے احرام نہیں پہنا وہ یہاں غسل کرکے احرام پہن کر نیت کرلیں۔


عازمین کی سہولت کےلیے تمام ضروری خدمات فراہم کی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

میقات کے مرکز پر مختلف اداروں کی انتظامیہ نے حج سیزن کے دوران خصوصی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا ہے تاکہ عازمین حج کی مختلف امور میں رہنمائی کرسکیں۔
بلدیہ کی جانب سے بھی حج سیزن میں اضافی کارکنوں کو یہاں تعینات کیا جاتا ہے تاکہ وضواور طہارت خانوں کی صفائی کا کام مستقل بنیادوں پر کیا جاسکے۔
عازمین کی سہولت کےلیے پینے کے پانی کا بھی خصوصی بندوبست ہے۔ اشیائے خورونوش کی دکانوں اور دیگر لوازمات کی فراہمی کے لیے منی مارکیٹ بھی یہاں موجود ہے جس سے عازمین کوسہولت ہوتی ہے۔

 

شیئر: