سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے منگل جو جدہ کے قصر السلام میں جازان کے نئے گورنر، جازان اور قصیم ریجن کے نائب گورنروں نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نئےعہدوں پر تعیناتی کے شاہی احکامات جاری ہوئے تھے۔
گورنرجازان شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد، نائب گورنر شہزادہ ناصر بن عبداللہ بن جلوی، قصیم ریجن کے نائب گورنر شہزادہ فھد بن سعد بن فیصل نے حلف اٹھایا
حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنے دین، اپنے بادشاہ اور وطن کے ساتھ مخلص رہیں گے۔ ریاست کا کوئی راز فاش نہیں کریں گے۔ ریاستی مفادات اور قوانین کا اندرون اور بیرون ملک تحفظ اور اپنا فرض سچائی، ایماندار اور اخلاص سے انجام دیں گے‘۔
تقریب حلف برداردی میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔