Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی نوجوان جو 17 برس سے عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں

عازمین کی خدمت کرتے ہوئے تھکن کا احساس بھی نہیں ہوتا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی رضاکار اور سکاوٹس کا کردارعازمین حج کی خدمت میں بھی ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے۔
عازمین کی خدمت کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے حج سیزن کے آغاز سے مصروفِ عمل ہو جاتے ہیں۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نوجوان محمد المسعود نے بتایا ’وہ گزشتہ 17 برس سے رضاکارانہ طورپرضیوف الرحمن کی خدمت کررہے ہیں۔
 ہر سال حج کے سیزن میں سکاوٹس گروپ کے ساتھ عازمین کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔
عازمین کی مملکت آمد کے وقت ان کی رہنمائی کرنا اور ان میں تحائف تقسیم کرنے کے علاوہ  ٹرانسپورٹیشن ذرائع میں رہنمائی سکاوٹس کے فرائض کا حصہ ہوتی ہیں۔
محمد المسعود کا مزید کہنا تھا ’مجھے عازمین حج کی خدمت کرتے ہوئے کسی قسم کی تھکن کا احساس بھی نہیں ہوتا بلکہ یہ خدمت میرے لیے قلبی سکون کا باعث ہوتی ہے۔‘
سعودی رضا کار اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ عازمین حج کا سفر آسان اور خوشگوار ہو، وہ اعلی معیار کی خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے کئی شعبوں میں جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔

 

شیئر: