سعودی عرب نے شمالی اور جنوبی غزۃ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے کے بڑے حصے پر قبضے میں توسیع قرار دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ یہ کارروائیاں بین الاقوامی برادری کی منشا کے منافی، انسانی حقوق کے قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔ خطے میں امن واستحکام کے حصول کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
اسرائیل کی غزہ میں ’خوراک کی ضروری مقدار‘ کے داخلے کی اجازتNode ID: 889874
وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی جانے والی تمام زمینی کارروائیوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ’ اس طرح کے اقدامات سے فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ محصور انکلیو میں پہلے سے سنگین انسانی حالات میں مزید خراب ہوگی۔‘
بیان میں صریح اور بلاجواز خلاف ورزیوں کے تسلسل سے بھی خبردار کیا اور زور دیا کہ ’یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔‘
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائی کو توسیع دی ہے ۔ جمعرات سے اب تک سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
اس سے قبل تل ابیب کی جانب سے غزہ کے بعض علاقوں پر ’آپریشنل کنٹرول‘ حاصل کرنے کے لیے زمینی کارروائی کا تیاری کا کہا گیا تھا۔