Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت سوڈان میں 1500 فوڈ باسکٹس اور شام میں کپڑے تقسیم

یہ فوڈ سکیورٹی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا حصہ تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ادارے کے ایس ریلیف نے حال ہی میں سوڈان کی ریاست شمالی کردفان کے ام روابہ میں 1500 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جن سے 2820 افراد مستفید ہوئے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام ملک میں فوڈ سکیورٹی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا حصہ تھا۔
احمد ابو الواحد جو ام روابہ میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں، نے کے ایس ریلیف کی کوششوں کے لیے مقامی انتظامیہ کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔


کپڑوں کی تقسیم  سے 350 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

کمشنر برائے انسانی امداد محمد البدری نے سعودی عرب کی جانب سے سوڈانی عوام کی مدد کو سراہا اور اس بات کی تصدیق کی کہ کمیشن انسانی امداد کے ترسیل کو آسان بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ اقدام دنیا بھر میں ضرورت مند افراد اور ممالک کی مدد کے لیے کے ایس ریلیف کے ذریعے مملکت کے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے شام کے دارالحکومت دمشق میں کپڑوں کے 350 پیکٹ تقسیم کیے ہیں، جس سے 350 خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔
یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے  شاہ سلمان مرکز کے ذریعے جاری انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ جس کا مقصد  مختلف بحرانوں اور مصائب میں شامی عوام کی مدد کرنا ہے۔

 

شیئر: