Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض میں آپ کا دل ’جاپانی کری‘ کھانے کو چاہے تو ’کوکورو‘ ضرور جائیں

ریستوان کے عملے کے ہر انداز سے دوستی جھلکتی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
اگر آپ ریاض میں جاپانی کری یا سالن کے مستند ذائقے کی تلاش میں ہیں تو ’کوکورو‘ کے علاوہ کہیں نہ جائیں۔
عرب نیوز کے مطابق الیاسمین ڈسٹرکٹ میں واقع یہ آرام دہ ریستوران، الخبر سے یہاں آیا ہے اور آتے ہی کری کے شوقین افراد کے دلوں کا بھا گیا ہے۔
کوکورو‘ میں داخل ہوں تو آپ کو جاپانی انداز کی تھوڑے میں بہت کچھ سمونے والی ایسی جگہ لے جایا جاتا ہے جہاں قدم رکھتے ہی آپ کے دل میں روایتی گھر کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
یہاں کے ماحول میں آپ کو تپاک اور گرم جوشی محسوس ہوتی ہے اور ریستوان کے عملے کے ہر انداز سے دوستی جھلکتی ہے۔ وہ آپ کو ایسا محسوس کراتے ہیں جیسے آپ گھر میں ہوں۔
کوکورو‘ جاپانی کری کے لیے خاص ہے اور عام طور پر آسانی سے مل جانے والی انڈین کری کا ایک مزیدار بدل ہے۔
مینیو میں کری کے کئی آپشن ہیں جن میں چکن، جھینگا اور بیف بھی ہیں۔ آپ ’کوکورو سپیشل‘ کو ضرور پسند کریں گے جو دو افراد کے کھانے کے لیے کافی ہے۔ اس کی قیمت بھی مناسب ہے یعنی اکاون سعودی ریال جو تقریباً 14 امریکی ڈالر بنتے ہیں۔
کوکورو‘ کی کری واضح طور پر اچھی ہے۔ اس کا اپنا ہی ایک ذائقہ ہے اور آپ کو کتنا مسالہ پسند ہے اس کے لیے صفر سے پانچ تک لیول ہیں۔

آپ کو جھینگا اور ’چکن کتسو‘ دونوں کو  ٹرائی کرنا چاہیے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

آپ بھوک بڑھانے والی ابتدائی غذا سے شروع کر سکتے ہیں۔ ’گویوزا ڈمپلنگ‘ تو کمال کی چیز ہے۔ اس کا ذائقہ بہترین ہے اور یہ پکی ہوئی بھی عمدگی سے ہوتی ہے۔ میٹھے آلو بھی اچھے ہیں مگر اتنے نہیں۔
کھانے کے لیے آپ ’چکن کتسو کری‘ آرڈر کر سکتے ہیں جو خستہ اور کراری اور جوس والی ہوتی ہے۔ اسے کھا کر آپ کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔
کوکورو‘ کی سروس متاثر کن حد تک تیز ہے۔ اس ریستوران میں بعض اوقات بہت سے لوگ کھانے کے لیے آ جاتے ہیں اور رش ہو جاتا ہے۔
سو بہتر ہے کہ ’ریکیو‘ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اپنا وقت بچائیں۔ یہاں قطار اگرچہ لمبی ہوتی مگر کھانے کا مزا آ جاتا ہے۔
آپ کو جھینگا اور ’چکن کتسو‘ دونوں ہی کو ضرور ٹرائی کرنا چاہیے۔ دونوں ڈشیں ہیں بہت ذائقے دار اور بہترین تناسب والے مسالے سے بنی ہوتی ہیں۔ شاندار ذائقے اور مزے کا ماحول ’کوکورو‘ میں کھانے کو یادگار بنا دیتا ہے۔
 اگر آپ ریاض میں ہوں اور آپ کا دل جاپانی کری کھانے کو چاہے تو پھر ’کوکورو‘ ضرور جائیے۔

 

شیئر: