سمتھسونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ اور العلا کے رائل کمیشن نےتعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
تاکہ ایک دوسرے کی ثقافت کا تبادلہ کیا جاسکے اور ایک فریم ورک کو قائم کیا جائے جس سے شمالی عرب کی قدیم تہذیب اور ثقافتی میراث کے بارے میں عالمی سوجھ بوجھ کو وسعت ملے۔
مزید پڑھیں
-
فرانسیسی آرکیٹیکٹ العلا ثقافتی انسٹی ٹیوٹ ڈیزائن کریں گےNode ID: 808496
ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے سے رائل کمیشن کے اس وژن کو مدد ملے گی جو العلا کو عالمی سطح کے ورثے کی منزل اور معاشی مرکز میں تبدیل کر دے۔
رائل کمیشن اور سمتھسونین نیشنل میوزیم دونوں کے درمیان معاہدہ ان اقدر پر مبنی ہے جن کے تحت دونوں اس ورثے کے تحفظ اور اسے دنیا کے سامنے لانے کے کام کریں گے۔
اس ارتباط سے تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی اور الدادنیہ تہذیب (موجودہ العلا) پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ، مملکت کی قدیم کاریگری کے مزید حقائق سے پردہ اٹھے گا۔
ماہرین، فن کے تحفظ، تاریخی ریسرچ اور آثار قدیمہ کی تلاش اور اس کے مطالعے کے ساتھ ساتھ سائنسی تجزیہ کر کے اِس تہذیب کا کھوج لگائیں گے۔
دونوں ادارے مل کر کام کرتے ہوئے نمائشیں منعقد کریں گے اور ماقبل تاریخ میں صناعی کے نمونوں کا تبادلہ کریں گے جس سے ثقافتی خزانہ عالمی سطح پر لوگوں کے سامنے آئے گا۔
پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگرام جن میں نمائش، تحقیق کے طریقے، بیانیے کو آراستہ کرنے اور میوزیم کے امور شامل ہیں، العلا میوزیم اور سمتھسونین کے عملے میں ضروری مہارتوں اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔