متحدہ عرب امارات میں ٹریولنگ کمپنیوں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
الامارات الیوم کے مقامی مارکیٹ میں سفر و سیاحت کی ایجنسیوں کے ذمہ داران کا کہنا’ 2 ماہ کے دوران سفر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ جون کے آغاز میں عید الاضحی جبکہ جون کے آخر میں سکول تعطیلات شروع ہونے پر طلب بڑھے گی۔‘
ایئر ٹکٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کچھ مقامات کی طلب میں معمول سے 35 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر آپ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو ابھی بکنگ کروائی جائے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد کیوں بڑھ گئی؟Node ID: 788341
ایجنسیوں کا کہنا ہے بیشتر پروازوں میں ابھی سے بکنگ کی شرح ریکارڈ سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایئرلائنز اضافی پروازیں چلائیں گی۔
ایک ایجنسی کے جنرل مینجر نے بتایا کچھ مقامات جیسے دمشق وغیرہ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ طلب زیادہ اور پروازوں کا محدود ہونا ہے۔
ایک ٹورازم ماہر کا کہنا تھا بہترین ایئر فیئر حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کی جائے۔
جیسے جیسے ایئر ٹریفک میں اضافہ ہوگا ٹکٹوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔