Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی کا پشاور سے پروازوں کا آغاز

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
 پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی کی پہلی پرواز جمعرات کی رات کو 164 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی ہے۔
باچا خان ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے پر فلائی دبئی کی پرواز کو واٹر کینن سلامی دی گئی۔
فلائی دبئی کی آمد پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
ایئر لائن فلائی دبئی ہفتے میں سات فلائٹس آپریٹ کرے گی جس سے پشاور سے خلیجی و یورپی ممالک کے لیے فضائی روابط میں توسیع ہو گی۔
فلائی دبئی کی پرواز ایف زی 375 جمعرات کی رات گئے 2 بج کر 20 منٹ پر 184 مسافروں کے ساتھ واپس دبئی روانہ ہوئی۔

 

شیئر: