Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نائب وزیر خارجہ کی بغداد کانفرنس کے تیاری اجلاس میں شرکت

شرکاء نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینئرولید الخریجی نے جمہوریہ بغداد کے دارالحکومت  بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے 34 ویں سربراہی اجلاس کے تیاری اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجلاس کے  شرکاء نے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی آراء و تجاویز پیش کیں۔
تیاری اجلاس کے شرکاء نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر شریک عرب رہنماوں  نے سنیچر 17 مئی 2025 کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں پیش اورمنظور کی جانے والی قرار دادوں کے نکات پر بھی گفتگو کی۔

شیئر: