Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

کانز فلم فیسٹول میں سعودی فلم اتھارٹی کا پویلین

کانز فلم فیسٹول میں سعودی فلم انڈسٹری کو اجاگر کیا جائے گا۔ (فوٹو: اخبار24)
فرانس میں انٹرنشینل کانز فلم فیسٹول کے 78 ویں ایڈیشن میں سعودی فلم اتھارٹی کی جانب سے بھی پویلین قائم کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  کانز فلم فیسٹول جو 24 مئی تک جاری رہے گا سعودی فلم انڈسٹری کو اجاگر کیا جائے گا۔
وزارت سرمایہ کاری، العلا فلم ، نیوم ، ایم بی سی اور ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے تعاون سے پویلین قائم کیا گیا ہے۔
فیسٹول میں مختلف نوعیت کے مذاکراتی سیشنز ہوں گے جن میں سینما کی صنعت کو اجاگر کیا جائے گا۔
فیسٹول میں مختلف پروڈکشن اینڈ ڈسٹریبوشن ہاوسز کے لیے خصوصی کارنر کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائےگا۔
فیسٹول میں ہونے والے مذاکراتی اجلاسوں میں ’سعودی سینما کی صنعت ‘ اور ’فلموں کے تبادلے ‘ کے عنوان سے شرکا کو اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز 1976 میں کیا گیا تھا جو دنیا بھر میں اس صنعت کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔

 

شیئر: