Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں ای مارکیٹنگ بڑھ گئی، ’ایمازون‘ سے معاہدہ

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے مملکت میں ڈلیوری سروس کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے ای مارکیٹ کے معروف پلیٹ فارم ’ایمازون‘ کے ساتھ سٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
 ٹرانسپورٹ اتھارٹی مملکت میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی طلب کے پیش نظراقدامات کر رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور امازون کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ریاض میں ہونے والے سعودی امریکی سرمایہ کاری فورم 2025 کے دوران کیے گئے۔
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے قائمقام نگران ڈاکٹر رمیح بن الرمیح کا کہنا ہے’ مملکت میں ای مارکیٹنگ کی طلب میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔‘
’صارفین کو ان کی خریدی گئی اشیا کی بروقت اور محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ای مارکیٹ کی کمپنی کے اشتراک سے جامع خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔‘
 ایمازون کمپنی کے نائب صدر برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور ترکیہ رونالڈو مشحور کا کہنا تھا’ ای مارکیٹ کے حوالے سے سعودی عرب کا شمار خطے کی بڑی مارکیٹ میں ہوتا ہے۔‘
’سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ طے کیے جانے والے امور سے مقامی سطح پر ڈلیوری سروس کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔‘

 

شیئر: