Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

’ہروب‘ والے گھریلو کارکنوں کے لیے 6 ماہ کی مہلت کا اعلان

کارکنوں کے سپانسر اپنے کارکن کا سٹیٹس قانونی کرسکتے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے ’ہروب‘ والے گھریلو کارکنوں کے لیے 6 ماہ کی مہلت کا اعلان کیا ہے۔
’مساند پورٹل ‘ کے ذریعے ہروب والے کارکنوں کے سپانسر اپنے کارکن کا سٹیٹس قانونی کرسکتے ہیں۔
وزارت افرادی قوت کی ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے لیبر مارکیٹ کے معاملات کو بہتر کرنے اور کام کے معیار کو بلند کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزارت کی جانب سے مملکت میں مقیم  ان تمام غیرملکی گھریلو کارکنوں کو11 مئی 2025 سے خصوصی مہلت دینے کا اعلان کیا جن کا اسٹیٹس سسٹم میں غیرحاضر(ہروب) کا ہو۔
ایسے گھریلو کارکن جن کا ہروب فائل ہو چکا ہے وہ اپنے سپانسر سے مل کر دوبارہ اپنا اسٹیٹس قانونی کرانے کے لیے ’مساند‘ پورٹل کے ذریعے دی گئی مہلت سے مستفیض ہوسکتے ہیں۔

 

شیئر: