Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جدہ میں مخدوش عمارتوں کے بجلی و پانی کنکشن منقطع ہوں گے

جدہ میونسپلٹی نے ان کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے تھے (فوٹو: عکاظ)
جدہ میونسپلٹی نے شہر کے تین علاقوں ’فیصلیہ ، ربوۃ اور الفاروق کی مخدوش عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے ان کی بجلی و پانی کاٹنے کا عندیہ دیا ہے۔
عکاظ کے مطابق ان علاقوں میں متعدد ایسی عمارتیں ہیں جنہیں مخدوش قرار دیتے ہوئے بلدیہ نے ان کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے تھے تاکہ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرا لیا جائے۔
بلدیہ کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی نے مخدوش قرار دی جانے والی عمارتوں میں فراہم کی جانے والی تمام شہری خدمات کو ختم کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ برس فیصلیہ کے علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی تھی جس کے بعد بلدیہ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے شہر کے تمام علاقوں میں مخدوش عمارتوں کا سروے کیا تاکہ ان کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے جاسکیں۔

 

شیئر: