Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں عیدالاضحی کب اور تعطیلات کتنی ہوں گی؟

فلکیاتی حساب سے یکم ذوالحجہ بدھ 28 مئی کو ہو گا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی تعطیلات 4 روزہ ہوں گی۔ توقع ہے جمعہ 6 جون کو عید الاضحی کا پہلا دن ہوگا۔
امارات الیوم کے مطابق اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران اعلی اور عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجرون نے بتایا ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ’منگل 27 مئی 2025 کو امارات کے وقت کے مطابق 7:02 پر  ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش ہوگی جو غروب آفتاب کے 38 منٹ بعد تک رہے گا۔‘
فلکیاتی حساب سے یکم ذوالحجہ بدھ 28 مئی کو ہو گا اس طرح 6 جون 2025 کو ذوالحجہ کی 10 تاریخ ہونے کا امکان ہے جبکہ وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ہوگا۔

 

شیئر: