Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ضبا واٹر فرنٹ، بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک تعمیراتی شاہکار

ترقیاتی کاموں سے ساحلی علاقے کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے سیاحتی علاقوں کی ترقی وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے جس کے تحت متعدد مقامات کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت میں بحیرہ احمر کے ساحل پرضبا واٹر فرنٹ بھی اہم ترین مقامات میں شامل ہے جہاں کے قدرتی مناظر کی خوبصورتی کو ترقیاتی منصوبوں نے چار چاند لگا دیے ہیں۔

 واٹر فرنٹ سیاحوں کےلیے بھی پرکشش مقام اختیار کرچکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

ضبا کے ساحلی علاقے میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے بعد علاقہ نہ صرف مقامی بلکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کےلیے بھی پرکشش مقام اختیار کرچکا ہے۔
ضبا کمشنری میں متعدد ترقیاتی کام کیے گئے جس سے ساحلی علاقے کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔
ترقیاتی امور میں مختلف مقامات پرسبزہ زاروں کا قیام اور واکنگ ٹریکس کے علاوہ تفریحی مقامات اور آنے والے سیاحوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

 

شیئر: