Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور قازقستان میں سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر داخلہ نے قازقستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین کا خیرمقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں قازقستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطاق سعودی وزیر داخلہ نے کہا کہ’ ملاقات سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق ہو رہی ہے جس کا مقصد قازقستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانا ہے۔‘

دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر بھی زور دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرمعاون وزریر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

 

 

شیئر: