Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مصر میں شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا

رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
مصر کی شمالی کمشنری القلیویہ کے شہر العبور الجدیدہ میں ایک شخص نے غصے میں آکر بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔
العربیہ کے مطابق اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع  قریبی پولیس سٹیشن کو دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، نعش اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔
ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ اس نے طیش میں آکر بچوں کی موجودگی میں ہی بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔
پراسیکیوشن میں ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا ہے جبکہ نعش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

 

شیئر: