خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کو متعدد شاہی فرامین جاری کیے جن میں ڈاکٹر ایناس بنت سلیمان العیسی کو نائب وزیر تعلیم مقرر کرنے کا فرمان بھی شامل تھا۔
ڈاکٹر ایناس العیسی تعلیمی شعبے میں انتہائی منفرد مقام کی حامل ہیں انہوں نے مملکت میں خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دی ۔
مزید پڑھیں
-
شاہی احکامات جاری، 154 ججوں کی ترقی و تقرری
Node ID: 868736 -
شاہی احکامات: شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ’کاوسٹ‘ کے چیئرمین مقرر
Node ID: 888792
سبق نیوز کے مطابق ڈاکٹر ایناس بنت سلیمان بن محمد العیسی نے ریاض کی جامعہ نورہ بنت عبداالرحمان میں سال 2019 سے نائب وزیر تعلیم مقرر ہونے تک سربراہ کے طورپر خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر ایناس العیسی نے 1996 میں شاہ سعود یونیورسٹی سے ہیلتھ ری ہیبلیٹیشن سائنسز میں گریجویشن کی بعدازاں 1999 میں انہوں نے فزیوتھراپی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی بعدازاں سال 2004 میں کینیڈین یونیورسٹی سے اناٹومی اور نیورو بائیولوجی میں پی ایچ ڈی کی۔
اپنے پیشہ ورانہ کیئریر کا آغاز انہوں نے شاہ سعود یونیورسٹی سے کیا جہاں مختلف تعلیمی عہدوں پر فائز رہیں جن میں شعبہ خواتین و طلبا کے امور کی نائب صدر، سائنس اور میڈیکل اسٹڈیز کی ڈین ، تعلیمی امور کی اسسٹنٹ نائب صدر بعدازاں یونیورسٹی کے صدر کی مشیر کے طورپر انکی تقریری ہوئی۔

اپنے علمی کیرئیر میں انہوں نے 50 سے زیادہ سائنسی مقالوں پر کام کیا علاوہ ازیں مملکت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر جامع خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر ایناس العیسی اہم قومی کونسلوں کی رکن بھی رہیں جن میں یونیورسٹی کونسل ، ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ، شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ، انسداد منشیات کی قومی کمیٹی اور نیشنل آبزروریٹری فار ایمپلائمنٹ کمیٹی شامل ہے۔