Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض کے ہسپتال میں بریسٹ ٹیومر کی تشخیص میں پیشرفت

مریضوں کو تشخیص کے لیے بار بار ہسپتال نہیں جانا پڑے گا (فوٹو: عرب نیوز)
ریاض میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر نے خواتین میں بریسٹ ٹیومر کی تشخیص کے لیے جدید تکنیک  کی استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔
روایتی طریقے کے مطابق یہ تشخیص تصاویر کے ذریعے کی جاتی ہے لیک اس سے چھاتی میں  ٹیومر کا پتہ نہیں چلتا۔
عرب نیوز کے مطابق اس جدید تکنیک سے ڈاکٹروں کو بائی اوپسی کے ٹھیک وہ نمونے مل جائیں گے اور مریضوں کو تشخیص کے لیے بار بار ہسپتال نہیں جانا پڑے گا۔
ٹیومر یا رسولی کی تشخیص کے عمل میں تبدیلی لانے سے ان مریضوں کو زیادہ فائدہ پہنچے گا جن کی چھاتی میں ٹیومر کا پتہ صرف اس صورت میں چلتا تھا جب رنگوں کی گہرائی اور تقابل میں اضافے سے تشخیصی عمل کیا جاتا تھا۔
ماضی میں معیاری طریقہ یہ تھا کہ مریض کو الگ سے ایم آر آئی کرانی پڑتی تھی جس نتیجے میں بائی اوپسی ہوتی تھی اس سے قبل مرض کے مقام کی تصاویر لی جاتی تھیں۔
اس عمل میں تشخیص کے کئی مرحلے زوائد میں شمار ہوتے رتھے۔ ان سے مریض کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا پڑتا تھا۔ اس طریقے سے نہ صرف اخراجات بہت بڑھ جاتے تھے بلکہ علاج میں بھی تاخیر ہوتی تھی۔
اس کے برعکس نئے طریقہ کار سے ہسپتال میں ایک ہی بار جانا پڑتا ہے جس دوران چھاتی کے متاثرہ حصے کیے ٹشو کے ٹھیک ٹھیک نمونے لیے جا سکتے ہیں۔
اس طریقے کی وجہ سے اضافی اپائنٹمینٹ کی ضرورت کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔

 

شیئر: