Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، پانچویں ایڈیشن کے لیے درخواستیں طلب

فیسٹیول 4 سے 13 دسمبر تک جدہ  میں جاری رہے گا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
 ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن میں نامزدگیاں بھیجنے کےلیے پورٹل کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فیسٹیول 4 سے 13 دسمبر تک سعودی عرب  کے ساحلی شہر جدہ کے تاریخی البلد ڈسٹرکٹ میں جاری رہے گا۔
سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے علاوہ افریقہ اور ایشیا کے فلمسازوں کے لیے مقابلے میں رسمی شرکت کے لیے17 اگست تک کی تاریخ ہے۔
اگر ایوارڈ کے لیے فلموں کی فہرست کا اندارج 17 جولائی سے پہلے کرا دیا جائے گا تو کوئی فیس نہیں دینی پڑے گی، لیکن اس کے بعد اندارج پر ایک فیچر فلم کے لیے 200 سعودی ریال دینے ہوں گے۔
اندراج کی تین کیٹیگری رکھی گئی ہیں: دا ریڈ سی کمپیٹیشن، ریڈ سی شارٹ کمپیٹیشن اور نیو سعودی/ نیو سنیما۔
دا ریڈ سی کمپیٹیشن‘ میں ایشیا اور افریقہ اور عرب دنیا میں ہونے والے نمایاں کام کو بیانیے، دستاویزی فلم اور اینیمیشن کے تحت اجاگر کیا جائے گا۔
شارٹ کمپیٹیشن‘ میں جن فلموں کا دورانیہ 60 منٹ سے کم ہوگا، ان کی تخلیقی داستان گوئی پر فوکس ہوگا۔
دا نیو سعودی، نیو سینیما‘ سیکشن میں ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ پر توجہ مرکوز ہوگی جو مملکت میں تیزی سے نمو پاتے فلمی سِین کے لیے نئی آوازوں کو پلیٹ فارم کی پیشکش کرے گا۔

ایوارڈ کے لیے فلموں کی فہرست کا اندارج 17 جولائی سے پہلے کرانا ہوگا

2019 میں اپنے آغاز سے اب تک یہ فیسٹیول ثقافتی مکالمے اور سینمائی دریافت کے لیے بطور ایک پلیٹ فارم کام کر رہا ہے۔ ساتھ ساتھ یہ پلیٹ فارم علاقائی اور بین الاقوامی فلسمازوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔
مخصوص فلمیں، وقار کے حامل جوائز ایوراڈز کے لیے مقابلہ کریں گی۔ ان فلموں میں ’دا گولڈن یوسر‘ کا ایوارڈ بہترین فیچر فلم کے لیے ہے جس میں انعامی رقم ایک لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
 اس مقابلے میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی ہوگا جبکہ ’جوری پرائز‘ اور ’دا گولڈن یوسر‘ کا ایوارڈ  مختصر دورانیے کی بہترین فلم کو ملے گا۔
ریڈ سی فلم کی مینیجنگ ڈائریکٹر شیوانی ملہوترا کا کہنا ہے’ یہ فیسٹیول، سینیما کے مقامی اور بین الاقوامی منظر نامے پر بہت مضبوطی کے ساتھ ایک نمایاں قوت کے طور پر خود کو منوا چکا ہے۔‘
85 ممالک سے 520 فلموں کی نمائش کر کے یہ فیسٹیول ثقافتی تبادلے اور متاثر کن داستان گوئی کے لیے یہ آج ایک لازمی پلیٹ فارم کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔

 

شیئر: