جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ ماہ مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ برس ماہ اپریل کے مقابلے میں رواں سال مسافروں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ایئرپورٹس پر 2024 کے دوران ریکارڈ 128 ملین مسافرNode ID: 886305
سبق نیوز کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد و رفت کے حوالے سے مصروف ترین ایئرپورٹ رہا۔
گزشتہ ماہ اپریل 2025 میں مجموعی طورپر 4.25 ملین مسافرں کو سفری سہولت فراہم کی گئی۔
کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر فلائٹوں کی تعداد میں بھی 6 فیصد اضافے کے بعد مجموعی طورپر 24.9 ہزار پروازیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 5.4 ملین بیگز کی ہینٹلنگ ہوئی۔
ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ مسافروں کی آمد ورفت 5 اپریل 2025 کو نوٹ کی گئی جوایک لاکھ 78 ہزار سے زائد تھی۔ یہ ریکارڈ ایئرپورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہے۔