Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

’جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ پاکستان نے سلامتی کونسل کو آگاہ کردیا

سلامتی کونسل کو مطلع کیا گیا ہے کہ پاکستان اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو انڈیا کی کھلی جارحیت اور اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پیدا کردہ خطرے سے آگاہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایات پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے نیویارک میں سلامتی کونسل کو انڈیا کی کھلی جارحیت اور اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پیدا کردہ خطرے سے آگاہ کیا ہے
سلامتی کونسل کو مطلع کیا گیا ہے کہ پاکستان اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج اپنے حقِ دفاع کے تحت کسی بھی وقت اور جگہ دیا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: