سعودی عرب زیادہ فعال اور مشاغل سے بھر پور طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں سعودی نوجوانوں کے ایک گروپ نے ریاض میں ایک ایسی جگہ کی بنیاد رکھی ہے جہاں مشاغل ، دماغی چیلنج اور سماجی رابطوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’سعودی عرب گیمنگ اور ای سپورٹس کا عالمی مرکز بننا چاہتا ہے‘Node ID: 864301
عرب نیوز کے مطابق 2024 میں کھلنے والے اس مقام کو’گیمنگ سینٹر‘ کہتے ہیں جس کا نام ’پکسل گیمز‘ ہے جو مقامی طور پر تیار ہوا ہے۔ یہ لوگوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر متوجہ کرتا ہے۔
یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ سعودی نوجوانوں میں وژن اور آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے اور یہ نوجوان مملکت میں تفریح کے وسیع منظر نامے کی ہیئت بدل رہے ہیں۔
ریاض میں تفریحی مواقع کی کوئی کمی نہیں اورملکی سطح پر بننے والا ’پکسل گیمز‘ بڑھتے ہوئے قومی تصورات کا ایک مظہر ہے۔
اس گیمنگ سینٹر کے بانی زیادہ شہرت کے پیچھے نہیں ہیں بلکہ پسِ پردہ کام کر کے ایک انٹرایکٹیو سماجی جگہ کی مقامی ضرورت کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
اس گیمنگ مرکز میں نو ’ہلنے والے کمرے‘ ہیں جن میں ہر ایک کمرے کو ایک ’موضوع‘ دیا گیا ہے۔ ان میں 40 سے زیادہ گروپس کو جسمانی اور ذہنی چیلنج دیے جاتے ہیں۔

دیگر مشاغل میں سٹریٹیجک معمے سے لے کر جسمانی حرکت کو بروئے کار لانے والے کھیل بھی ہیں جو دوستوں اور اہلِ خانہ کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ وہ مل جل کر ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ہر سیشن ایک گھنٹے کا ہوتا ہے اور یہاں آنے والے اگر چاہیں تو ذاتی تجرے کے لیے پرائیویٹ کمرہ بھی بُک کر سکتے ہیں۔
اس سینٹر میں آنے والوں نے یہ جو دیکھا ہے اسے وہ مثبت تجربہ قرار دیتے ہیں۔
نواف العقیل جو حال ہی میں اس مرکز میں گئے تھے کہتے ہیں ’یہ جگہ بہت خوبصورت ہے۔ گیمز مختلف ہیں اور ان میں مزا بھی بہت آتا ہے۔ سب سے بڑھکر یہ کہ قیمتیں بہت معقول ہیں۔ میں لوگوں سے کہوں گا کہ یہاں آئیں۔ ریاض میں تفریح کے لیے اس سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں۔‘

احمد الاحمد پکسل گیم کے مارکیٹنگ کے نمائندے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’پکسل تفریحی مرکز ہے جو لوگوں کے لیے چیلنج اور لطف اندوزی کو ایک گروپ میں جمع کردیتا جس میں جسمانی حرکت پر مبنی سرگرمیاں شامل ہیں۔ لوگ پرائیویٹ کمرے میں تفریحی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں جو زیادہ مزیدار اور آرام دہ ہے۔‘
جو چیز اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ پکسل مرکز سال بھر کھلا رہتا ہے جس کی وجہ سے اگر لوگوں کا پروگرام اچانک بھی بن جائے تو وہ یہاں آ سکتے ہیں۔ وہ پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق بھی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔
یہ جگہ تحرک پیدا کرنے والا ماحول فراہم کرتی ہے اور محفوظ بھی ہے۔ جہاں بچے کھیل کود میں اپنی توانائیاں صرف کر سکتے ہیں، مسائل کو حل کرنے کی صلاحیتں پیدا سکتے ہیں اور دوسرے بچوں کے ساتھ میل جول بھی رکھ سکتے ہیں۔
آپ کو فوری گروپ میں کی جانے والی سرگرمی چاہیے ہو یا فیملی کو باہر لے کر جانا ہو یا پھر دوستوں کے ساتھ کچھ نیا کرنا ہو، تفریح پر مبنی مقابلے اور رابطوں کے لیے پکسل ہے نا۔