Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ہلالِ احمر کے رضاکارانہ اقدامات سے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا

رضا کاروں نے مجموعی طور پر 16 ہزار 755 گھنٹے کام کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اپریل کے دوران ہزاروں رضاکاروں نے سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے ساتھ دو ہزار 762 رضاکاروں نے پورے مہینے کے دوران مجموعی طور پر 16 ہزار 755 گھنٹے کام کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رضاکاروں نے 251 مختلف سرگرمیوں کے ذریعے 9 ہزار295 لوگوں کی مدد کی۔
رضاکاروں نے مختلف قسم کی خدمات انجام دیں جن میں انسانیت کی خدمت، ایمبولینس سروس، تعلیمی آگاہی مہم اور ماحولیاتی کوششیں شامل ہیں۔

 

شیئر: