ریاض میں مقیم ارجنٹینا کی ماڈل جورجینا روڈریگس اس ہفتے نیو یارک پہنچی ہیں جہاں وہ برطانوی کاسمیٹک برانڈ ’شالٹ ٹِلبری‘ کی ایک نئی پروڈکٹ کا افتتاح کریں گی۔
عرب نیوز کے مطابق روڈریگس اس برانڈ کی ایک مہم میں بھی کام کر رہی ہیں جس کی کچھ جھلک انھوں نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا صارفین کے سامنے پیش کی تھی۔
مزید پڑھیں
-
رونالڈو اور جورجینا کی سعودی لگژری کروز لائن کے لیے اشتہاری مہمNode ID: 888229
امریکہ کے ٹائم سکوائر میں فوٹو گرافرز کے سامنے پوز کرنے سے پہلے جورجینا روڈریگس نے نیویارک پہنچ کر ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام برانڈ نے خود کیا تھا۔
روڈریگس 2023 میں طویل عرصے سے ان کی زندگی میں شریک پارٹنر اورعالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ سعودی عرب آئی تھیں۔ حال ہی میں انھوں نے کئی اشتہاری مہم میں حصہ لیا ہے جو شہ سرخیوں میں رہی ہیں۔
رونالڈو اور روڈریگس دونوں سععودی عرب کی پُرتکلف اور بیش قیمت سمندری سیاحت کے لیے ’آرویا کروزز‘ کی ایک نئی اشتہاری مہم میں اکٹھے نظر آئے تھے۔
وڈیو میں دونوں عربی زبان میں ہلکے پھلکے انداز میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔ روڈریگس اپنے فون پر کروز کا انتخاب کر کےعربی کلمہ ’یلا‘ بولتی ہیں جبکہ رونالڈو بھی مسکراتے ہوئے جواب میں انھیں ’یلا‘ کہتے ہیں۔ ’یلا‘ کا مطلب ہے ’چلو چلیں‘۔
یہ اشہاری مہم، پھر ایسے مناظر میں بدل جاتی ہے جن میں اس جوڑے کے بحری سیاحت کے تجربات، سمندر کی ایک وسیع منظر پر مبنی تصویر، جہاز کا پُرتکلف اندونی منظر اور ان کی ذاتی قیام گاہ کو دکھایا جاتا ہے۔

روڈریگس انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے پرستاروں کو سعودی عرب میں اپنی زندگی کی جھلک دکھانے کے لیے مشہور ہیں۔
اپریل میں ایسا ہی ایک شاندار لمحہ وہ کلوزاپ فوٹو تھی جس میں ان کا عربی ٹیٹو نظر آتا ہے جس کا مطلب ہے ’تمام برائیوں کو ہم سے دُور رکھ۔ آمین‘۔
روڈریگس ریاض میں اپنی ذاتی روٹین کے بارے میں بھی جستہ جستہ چیزیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ایک مختصر وڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سالسا (لاطینی امریکہ کی موسیقی جاز اور راک پر رقص) کی مشق کر رہی ہیں۔ وڈیو میں انھوں نے ہسپانوی زبان میں لکھا: ’ریاض میں سالسا کی تیسری کلاس‘۔
سوشل میڈیا کی یہ پوسٹس سعودی عرب میں ان کی زندگی کی دستاویز ہیں جہاں وہ کرسٹیانو رونالڈو اور اپنے بچوں کے ہمراہ رہتی ہیں۔
اپنے لائف سٹائل مواد اور برانڈز کی اشہتاری مہم کے علاوہ روڈریگیس نے سعودی عرب میں انسانی ہمدردی پر مبنی کاموں میں بھی حصہ لیا ہے۔
اس سال کے شروع میں انھوں نے کینسر سے متاثر بچوں کے علاج کے کنگ فہد مرکز کا دورہ بھی کیا تھا جس کا مقصد ننھے مریضوں کی مدد تھی۔