Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان کو عراق میں ہونے والی عرب سمٹ میں شرکت کی دعوت

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں ہورہا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عراق کے صدرعبداللطیف جمال رشید کی جانب سے عرب لیگ کی سربراہی کانفرنس کے ساتھ پانچویں عرب اکنامک اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد محمد حسین نے ملاقات کی اور دعوت نامہ حوالے کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری سعود الساطی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
واضح رہے عرب لیگ کا سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں ہورہا ہے۔

 

شیئر: