Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

وژن 2030: فرانس میں سعودی سفارتخانے کے زیراہتمام سیمینار

وژن 2030  کی نویں سالانہ رپورٹ کا عمومی جائزہ پیش کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
فرانس میں سعودی سفارت خانے نے فرانکوفون بزنس فورم کے ساتھ شراکت میں سعودی عرب کے وژن 2030 پر ایک سیمینار کی میزبانی کی جس میں اس وژن کے کارہائے نمایاں کو یکجا کر کے پیش کیا گیا۔
یہ ایونٹ سعودی وژن 2030 کی نویں سالانہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر معنقد کیا گیا جس میں سفرا، فرانسیسی اہلکار، میڈیا کے نمائندے، کاروباری لیڈر اور کنسلٹنٹ بھی شریک ہوئے۔
عرب نیوز کے مطابق فرانس اور موناکو پرنسپیلٹی  کے لیے سعودی سفیر فہد بن معیوف الرویلی نے شرکا کا خیرمقدم جس کے بعد وژن 2030  کی نویں سالانہ رپورٹ کا عمومی جائزہ پیش کیا گیا۔
سعودی سفیر نے رپورٹ میں تازہ ترین اعداد و شمار، وژن کے مطابق عبور کیے جانے والے اہم سنگِ میل اور وژن کے دیگر اہداف میں عمدہ اور مضبوط اشاریوں اور کارکردگی کے بارے میں گفتگو کی۔
یہ اشاریے قومی پروگراموں میں بہت سے اہداف نہ صرف پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں بلکہ ان سے آگے بڑھ گئے ہیں۔
ان میں قابلِ ذکر اشاریے ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ، خواتین کو بااختیار بنانا، بنیادی ڈھانچے میں بہتری، ٹیکنالوجی کو ہر سطح پر پہنچانا، دیرپا ترقی اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں۔
سعودی سفیر نے وژن 2030  کے تحت فرانسیسی تعاون اور شراکت کاری اور دونوں ملکوں کے درمیان ان مشترکہ کوششوں کا ذکر بھی کیا جو علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کے لیے کی جا رہی ہیں۔
فرانکوفون بزنس فورم کے صدر سٹیو جنٹلی نے اپنی تقریر میں دونوں ملکوں کے درمیان بزنس، ٹیکنالوجی اور اقتصادی شعبے میں بڑھی ہوئی شراکت کا خاص طور پر ذکر کیا۔
انھوں نے دونوں ملکوں میں سرمایہ کار اور سعودی عرب میں بزنس کے لیے سازگار ماحول پر بھی بات کی۔
العلا ڈیویلپمنٹ کے لیے فرانسیسی ایجنسی کے صدر نے سعودی عرب اور فرانس کے مابین مضبوط ترقی، گہری دوستی اور سٹریٹیجک اتحاد کی تعریف کی۔ انھوں نے العلا ڈیویلپمنٹ منصوبے کا جائزہ پیش کیا جو وژن 2030 کے تحت ایک بڑا انیشی ایٹیو ہے اور اس کے مختلف مراحل کی کامیابی پر بات چیت کی۔

 

شیئر: