Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عسیر میں محکمہ تعلیم نے خواندگی مہم کا آغاز کر دیا

اس کا مقصد دیہات میں رہنے والے افراد تک تعلیم کی سہولیات پہنچانا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں عسیر ریجن کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن نے ’ہم آپ تک پہنچتے ہیں ایک ناخواندگی سے پاک معاشرے کے لیے‘ کے عنوان سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں اور دیہات میں رہنے والے افراد تک تعلیم کی سہولیات پہنچانا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عسیر کے ڈائریکٹر جنرل برائے تعلیم فہد عقلا نے زور دیا کہ’ یہ اقدام سعودی عرب کی اُن وسیع تر کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جن کا مقصد تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور ناخواندگی کا خاتمہ کرنا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ یہ مہم سعودی وژن 2030 کے جامع تعلیمی اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے معاون ہے۔‘
یہ مہم حکمت عملی کے تحت اس طرح تیار کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی کمیونیٹیز میں شامل کرکے تعلیم جاری رکھنے کے پروگرام شروع کیے جا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ’ ڈایریکٹوریٹ نے اس مہم کی رسائی کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر دیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ خواندگی صرف تعلیم کا نام نہیں بلکہ یہ معاشرتی ترقی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔‘

 

شیئر: