Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں ژالہ باری، بنی حسن کے پہاڑی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی

قدرت کے حسین نظارے آنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بنی حسن کمشنری کے بالائی علاقے کا موسم بارش اور ژالہ باری سے انتہائی خوبصورت ہو گیا۔
ژالہ باری کے باعث پہاڑ کی چوٹیوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق السراۃ پہاڑ اور اس کی وادیوں میں ان دنوں موسم انتہائی حسین ہے۔ ہر سمت قدرت کے حسین نظارے بکھرے ہوئے ہیں جو وہاں آنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔


السراۃ پہاڑ اور اس کی وادیوں میں موسم انتہائی حسین ہے (فوٹو: ایس پی اے)

الباحہ کمشنری میں ہونے والی بارش کے بعد پہاڑی چوٹیوں سے وادیوں میں آنے والے پانی سے جہاں سبزے کی چادر بن گئی ہے وہاں جھرنوں اور آبشاروں نے علاقے کے حسن میں چار چاند لگا دیے۔
وادیوں میں ہرطرف سبزہ پھیلا ہوا کہ جبکہ بارش نے درختوں اورعلاقے میں چھائی گرد وغبار کو بھی دھو دیا جس سے علاقے کی آب و ہوا بھی انتہائی صاف ہو گئی۔

شیئر: