دبئی کی کرمنل کورٹ نے ’ابوصباح‘ کے نام سے معروف انڈین بزنس مین کو اس کے ساتھیوں سمیت منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر 5 برس قید اور 5 لاکھ درھم جرمانے کا حکم دیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق کرمنل کورٹ کے ابتدائی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منی لانڈرنگ سے حاصل کیے گئے 150 ملین درھم ، لیپ ٹاپس اور جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فونز وغیرہ بحق سرکار ضبط کرلیے جائیں۔ ابتدائی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
دو سو ملین ریال کی منی لانڈرنگ پر تین شہری سمیت غیر ملکی گرفتارNode ID: 854711
دبئی پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ برس دسمبر میں پولیس نے منی لانڈرنگ کا کیس پراسیکیوشن کے حوالے کیا تھا جہاں سے مقدمہ کرمنل کورٹ کو بھیجا گیا جس پر جنوری سے سماعت شروع کی گئی تھی۔ ابتدائی حکم گزشتہ روز سنایا گیا۔
منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے بارے میں کہا گیا ہے اس میں ایک معروف بزنس مین اور دیگر کمپنیوں کے اہم افراد شامل تھے جن پر الزام تھا کہ وہ فرضی کمپنیوں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔
عدالتی فیصلے سناتے وقت بعض ملزمان بیرون ملک تھے جس پر ان کی غیرموجودگی میں فیصلہ دیا گیا۔