برازیل سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین راہبہ سسٹر اناہ کینابارو کا انتقال ہو گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سسٹر اناہ کینابارو کا انتقال اپنی 117 سالگرہ سے چند ہفتے قبل بدھ کو ہوا۔
ان کی جماعت دا کمپنی آف سینٹ ٹیریسا آف جیسس سے وابستہ ایک راہبہ نے بتایا کہ سسٹر اناہ کینابارو کی موت ان کے گھر میں طبعی حالات میں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
دنیا کی معمر ترین عراقی خاتون چل بسیNode ID: 801401
-
دنیا کی معمر ترین خاتون کا 117 برس کی عمر میں انتقالNode ID: 877665
-
دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 116 سال کی عمر میں چل بسیںNode ID: 883916
دنیا میں 100 سے زائد عمر کے افراد کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم لونگیوی کوئسٹ نے رواں برس جنوری میں سسٹر اناہ کینابارو کو دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا تھا۔
سسٹر اناہ کینابارو 27 مئی کو 117 برس کی عمر کو پہنچ رہی تھیں۔
لونگیوی کوئسٹ کے مطابق اب 115 سالہ برطانوی خاتون ایتھل کیٹرہام دنیا کی معمر ترین شخصیت ہیں۔
سسٹر اناہ کینابارو نے فروری 2024 میں لونگیوی کوئسٹ کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کا کیتھولک عقیدہ ہی ان کی طویل عمر کا راز ہے۔
مسیحی راہبہ نے برازیل کے جنوبی شہر پورٹو الیگری میں اپنے ریٹائرمنٹ ہوم میں آنے والوں کو بتایا تھا کہ ’میں جوان، خوبصورت اور دوستانہ مزاج کی حامل ہوں - تمام بہت اچھی، مثبت خوبیاں جو آپ میں بھی ہیں۔‘
ان کے 84 سالہ بھتیجے کلیبر کینابارو نے جنوری میں اے پی کو بتایا تھا کہ ’بچپن میں سسٹر اناہ کینابارو اتنی پتلی تھیں کہ بہت سے لوگوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ جوانی تک بھی زندہ رہ پائیں گی۔‘
سسٹر اناہ کینابارو کے پڑدادا ایک مشہور برازیلی جنرل تھے جنہوں نے 19ویں صدی میں پرتگال سے برازیل کی آزادی کے بعد ہنگامہ خیز دور میں جنگ میں حصہ لیا تھا۔