Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

رشوت خوری وبدعنوانی میں ملوث 140 شہری اور غیرملکی گرفتار

گزشتہ ماہ مختلف وزارتوں سے تعلق رکھنے والے358 افراد سے تحقیقات کی گئیں(فوٹو، ایکس)
 اینٹی کرپشن اتھارٹی ’نزاہہ ‘ نے گزشتہ ماہ  مختلف وزارتوں سے منسلک 358 اہلکاروں کو شک کی بنیاد پر تحقیقاتی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لیا جن بدعنوانی کے الزامات تھے۔
اخبار 24 کے مطابق مشکوک افراد کا تعلق وزارت داخلہ ، دفاع ، انصاف، تعلیم ، بلدیات وہاوسنگ ، پانی و زراعت کے علاوہ کنگ فہد کاز وے اتھارٹی سے تھا۔
اینٹی کرپشن اتھارٹی نے بدعنوانی ، رشوت خوری اور عہدے کا غلط استعمال کرنے پر 140 سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو تحقیقاتی ریمانڈ پر حراست میں لیا جبکہ بعض کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں انہیں کرمنل کورٹ میں پیش کرنے کے لیے کیس فائل کردیا گیا ہے تاکہ مقدمے کا باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔
اینٹی کرپشن اتھارٹی کی ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں تفتیشی ٹیموں نے مختلف اداروں کے 2807 دورے کیے تاکہ بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف ثبوت جمع کیے جاسکیں۔

 

 

شیئر: