سعودی عرب میں غیرملکی فضائی کمپنیوں نے آج یکم مئی 2025 سے اندرون مملکت ’چارٹرڈ فلائٹس‘ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل اتھارٹی فار سول ایوی ایشن کی جانب سے مملکت میں فضائی شعبے کو وسعت دینے کے لیے غیرملکی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے لیے چارٹرڈ فلائٹس ضوابط کا اعلان کیا تھا۔
غیرملکی فضائی کمپنیوں کو مملکت میں چارٹرڈ فلائٹس آپریشن کی اجازت دینے کا مقصد مملکت کو ایوی ایشن کے شعبے میں ریجن کا مرکز بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن فیوچر کانفرنس 2024 میں روڈ میپ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اس شعبے کو دس گنا تک وسعت دیتے ہوئے سال 2030 تک ایک ارب ڈالر تک لے جانا تھا۔
منصوبے کے تحت ایوی ایشن سیکٹر میں 35 ہزار روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور 6 ہوائی اڈوں اور 9 لاونچز کی تعمیر اوراصلاح ومرمت کے لیے مخصوص ہینگرز بھی قائم کرنا ہیں۔
واضح رہے مملکت میں پرائیوٹ ایوی ایشن سیکٹر میں گزشتہ برس 24 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی فلائٹوں کی تعداد 23 ہزار 612 تک پہنچ گئی جن میں 9 ہزار 206 اندرون ملک جبکہ 14 ہزار 406 انٹرنیشنل فلائٹس شامل ہیں۔