شہزادہ فیصل بن فرحان سے جاپانی وزیرخارجہ کی ملاقات
مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ریاض میں جاپانی وزیرخارجہ ایوایا تاکیشی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کی ریاض میں وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر آمد کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے انکا پرجوش استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مملکت اور جاپان کے مابین گہرے اسٹراٹیجک تجارتی تعلاقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ملاقات میں وزارت خارجہ کے انڈرسیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور جاپان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر غازی بن فیصل بن زقر بھی موجود تھے۔